شاستر ی و گواسکرچیمپئنزٹرافی میں بھارتی شکست کا سبب بنے،اہم انکشاف

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان کے ہاتھوں فائنل میں بدترین شکست کے بارے میں ٹیم منیجر نے حیران کن انکشاف کیاہے کہ فائنل میں بھارت کی شکست کی وجہ روی شاستری اور طلعت علی بنے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے دوران پاکستان ٹیم کے ساتھ موجودمنیجر طلعت علی نے انکشاف کیاہے کہ گروپ مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں ہماری شکست کے بعد روی شاستری اور سنیل گواسکر نے پاکستان ٹیم کے حوالے سے جانبدارانہ تبصرے کئے تھے۔فائنل میچ سے قبل دونوں سابق کپتانوں نے پاک بھارت فائنل کو یک طرفہ مقابلہ قرار دیاتھا جس سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کچھ کردکھانے کے جنون میں مزید اضافہ ہوا

اورگواسکر اورشاستری کے جانبدارانہ تبصروں سے پاکستانی کرکٹرزکوعمدہ کھیل پیش کرنے کی ترغیب ملی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو بڑے مارجن سے ہرایاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں