ایسی بات کہہ دی جان کر آپ حیران رہ جائینگے

قومی کرکٹر محمد عرفان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے کی جانیوالی تعریف کے بعد میدان میں آگئے ۔ محمد عرفان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ”

ویرات کوہلی کیسا شریف آدمی ہے! بڑے دل والا بڑا کھلاڑی۔ میرے دوست تمہارے لئے دعائیں۔ امید ہے کہ ہم میدان میں ایک دوسرے کیساتھ زیادہ کرکٹ کھیلیں گے۔“محمد عرفان کی جانب سے یہ پیغام جاری ہوا تو نہ صرف پاکستانیوں نے اسے سراہا بلکہ بھارتی صارفین بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور ویرات کوہلی بھی جواب دینے پر مجبور ہو گئے جنہوں نے لکھا” شکریہ“واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے گزشتہ دنوں اپنے انٹرویو کے دوران پاکستان کے سپیڈ سٹار شعیب اختر کو ’جان لیوا‘ باو¿لر قرار دیا تو محمد عرفان کو بھی مشکل باو لر قرار دیا اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح ان کے بیٹنگ کوچ نے ایک فٹ کے سٹول پر کھڑے ہو کر انہیں عرفان کیخلاف کھیلنے کی پریکٹس کروائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں