قدرت نے بے شک اس دنیا میں انسانوں کو بڑی ہی خوبصورتی اور مہارت سے تخلیق کیا

قدرت نے بے شک اس دنیا میں انسانوں کو بڑی ہی خوبصورتی اور مہارت سے تخلیق کیا ہے۔قدرت کی مہارت کا اندازہ آپ اس بات سے بھی لگا سکتے ہیں کہ دنیا میں کہیں نہ کہیں، کوئی نہ کوئی ایسا شخص ضرور موجود ہوتا ہے جس کی شکل کسی دوسرے سے ملتی جلتی ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو پاکستانی معروف کرکٹر شاہد خان آفرید ی کے ہمشکل سے ملوائیں گے جو لالا کی طرح ہی دکھائی دیتا ہے اور قلفی بیچنے کا کام کرتا ہے ،آفریدی اور ہمشکل قلفی والے کو آپ بھی دیکھ کر ایک بار دم بخود رہ جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفرید ی سے مماثلت رکھنے والا ایک کلفی والا سامنے آیا ہے جس دیکھ کر نہیں لگتا کہ یہ کوئی اور ہے بلکہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ خود شاہد آفریدی ہیں ۔ اکثر لوگ اس سے قلفی خریدنے کے بہانے سیلفی لیتے ہیں ۔ تصاویر دیکھ کر آپ بھی ایک دم چونک اٹھیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں