شادی میں ہوائی فائرنگ،گولی دلہاکی ایسی جگہ پرجالگی کہ بیچارہ شادی کے قابل ہی نہ رہا

شادی بیاہ کے موقع پرہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آتےرہتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات انتہائی افسوسناک حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ ایک ایسا ہی واقعہ مصر میں پیش آیا ہے، لیکن اس بار تو انتہاءہی ہو گئی۔ ہوائی فائرنگ کے دوران ایک گولی بدقسمت دلہے کی ایسی جگہ پر جالگی

کہ بیچارہ شادی کے قابل ہی نہ رہا۔ویب سائٹ ’سٹیپ فیڈ‘ کے مطابق ناقابل یقین بدقسمتی کا یہ واقعہ 28 سالہ دولہے عثمان الاعلیٰ کے ساتھ پیش آیا جو شادی سے ایک روز قبل اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی میں شریک تھا۔ اس دوران ایک دوست نے بے خودی کے عالم میں پستول سے فائرنگ شروع کردی لیکن خوشی کے قہقہے اس وقت آہ و بکا میں بدل گئے جب انتہائی غیر متوقع طور پر ایک گولی دولہے کے جسم کے نازک حصے پر جالگی۔

اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ گولی لگنے سے وہ مردانہ صفات سے محروم ہو چکا تھا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی حالت تو خطرے سے باہر ہے البتہ وہ مردانگی سے ہمیشہ کے لئے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں