سنچری کرو پھر بیٹی سے شادی کرلو

سابق بھارتی بلے باز اجے جدیجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سسر نے ان کے سامنے اپنی بیٹی سے شادی کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنانے کی شرط رکھی تھی۔

سابق بھارتی بلے باز کا کہنا تھا کہ ان کی منگنی ہونے کے بعد ان کے ہونے والے سسر ان کی اہلیہ سے کہا کہ اسے بتا دو کہ اگر یہ تم سے شادی کرنا چاہتا ہے تو اسے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری سکور کرنا ہوگی۔سابق بھارتیبلے باز کے مطابق وہ ایک سال تک ٹیسٹ سنچری بنانے کی کوشش کرتے رہے اور اس دوران دو
مرتبہ 70کرکے آؤٹ ہوئے،بڑ ی مشکل سے ایک بار نائنٹیز میں گئے لیکن 96پر آؤٹ ہوگئے ،اس کے بعد ان کا دل ٹیسٹ کرکٹ سے اٹھ گیا اور انہوں نے بیگم سے کہا کہ میرے ہونے والے سسر جی سے کہو کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دی ہے ،اب بتائیں آگے کیا کرنا ہے ؟جس کے بعد بالاخر وہ رضامند ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں