کینیڈا کی پاکستانی طلبا اور تاجروں کیلئے ویزوں کے اجرا کا عمل تیز کرنے کی یقین دہانی

کینیڈا نے پاکستانی طلبا اور تاجروں کیلئے ویزوں کے اجرا کا عمل تیز کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ کنیڈین حکومت پاکستانیوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے تندہی سے کام کررہی ہے یہ بات کینیڈا کے امیگریشن اور شہریت کے وزیراحمد حسین نے کینیڈا میں پاکستان

کے ہائی کمشنر طارق عظیم سے اوٹاوا میں گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستانیوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے تندہی سے کام کررہی ہے، تاکہ ویزا پروسیسنگ کے دوران حائل مشکلات کو دور کیا جاسکے۔انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر کو یقین دلایا کے وہ پاکستانی ویزا امیدواروں کی مشکلات اور شکایات کا خود جائزہ لیں گے۔کینیڈا میں پاکستانی خاندانوں کے دوبار ہ ملاپ سے متعلق کافی پیش رفت ہوئی ہے،پاکستانی طلبا کو کینیڈا کی جامعات میں ہر قسم کی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں