میں تو قو می ٹیم میں واپس نہیں آسکتا مگر اس کھلا ڑی کو ضرور ٹیم میں کھلا نا چاہیے

لاہور(نیوز ڈیسک )سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ باؤلر عمر گل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے آواز بلند کر دی ہے ۔سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ وہ عمر گل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے بھرپور حمایت کریں گے

کیونکہ وہ تمام فارمیٹس کی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، عمر گل نے بہت عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی لیکن انہیں لیگ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا ہے جس میں انہوں نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا لہٰذا وہ ان کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے حامی ہیں۔واضح رہے کہ عمر گل کو یو اے ای میں ہونے والی ٹی ٹین کرکٹ لیگ کیلئے شاہد آفریدی کی زیر قیادت پختون ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں