معروف ائیرلائن کی دھماکہ دارسیل ،کرایہ صرف 99روپے

ایئرلائن ایئرایشا نے جہاز کے کرایوں میں بھی سیل کا اعلان کرتے ہوئے محدود مدت تک کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 99 روپے کردی ہے۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشکش صرف 19 نومبر تک بکنگ کرانے والے افراد کے لیے ہے تاہم اس کا اطلاق مئی 2018 سے لیکر جنوری 2019 تک کی پروازوں پر ہوگا۔ائیر لائن کا کہنا ہے کہ اندرون ملک اور بھارت کے مخصوص شہروں میں چلنے والی پروازوں کا کرایہ 99 روپے جب کہ بیرون ملک چلنے والی پروازوں کا کرایہ 444 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد صرف موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے زریعے ہی بکنگ پر رعایت حاصل کرسکیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں