عدالت نے مفتی عبد القوی کے خلاف فیصلہ سنا دیا

قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبد القوی کے جوڈیشل ریمارنڈ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم اور مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی کے جوڈیشل ریمانڈ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

مفتی عبد القوی کو سخت سکیورٹی کے حصار میں عدالت پیش کیا گیا ۔عدالت میں قندیل بلوچ کے والد اور تفتیشی افسر بھی موجود تھے۔ عدالت نے مفتی عبد القوی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کو 20 نومبر تک ملتوی کر دیا۔یاد رہے کہ مفتی عبد القوی کو قندیل بلوچ قتل کیس میں 19 اکتوبر کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں