یہ عام سی چیز کھائیں اور سفید بالوں کو پھر سے کالا بنائیں

جب لوگوں کے بال سفید ہوجاتے ہیں تو ان کا یہ خیال ہوتا ہے کہ اب ان کے بال صرف ڈائی کرنے سے ہی کالے ہوسکتے ہیں۔ اکثر لوگ ہیئر ڈائی لگا کر عاجز آجاتے ہیں اور اگر وہ اپنے بال ڈائی نہ کریں تو اس سے بال اور خراب اور برے لگنے لگتے ہیں۔

لیکن اب ان لوگوں کو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ ہیئر کلر لگائے بغیر بھی اپنے بالوں کو کالا کرسکتے ہیں اور ساتھ ان کو مضبوط اور گھنا بھی بناسکتے ہیں۔ فلیکس بیج اس معاملے میں آپ کے لئے بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس کے ذریعے آپ اپنے سفید بالوں کو پھر سے کالا بنا سکتے ہیں اور اگر آپ کو بال گرنے کی شکایت ہے تو اس کےلئے بھی یہ بیج بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ فلیکس بیج کے ذریعے آپ ڈرنک بناکر استعمال کریں تو اس سے آپ کے کالے بال واپس آسکتے ہیں اور آپ کو ہیئر کلر سے نجات مل سکتا ہے۔

اس ڈرنک یا مکسچر کو بنانے کےلئے اجزاء درج ذیل بیان کیے جارہے ہیں۔ :اجزاء فلیکس بیج 2 کھانے چمچے لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچے لہسن کا جوا 1 عدد شہد 4 کھانے کے چمچے :ترکیب ٭ سب سے پہلے بلینڈر میں لیموں کا رس اور لہسن ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ ٭ اب اس میں شہد اور فلیکس بیج ڈال کر دوبارہ اچھی طرح بلینڈ کریں۔

٭ اس مکسچر کو ائیر ٹائٹ جار میں رکھ کر ایک ہفتے تک استعمال کرسکتے ہیں۔ اس مکسچر کو دن میں 3 بار ہر کھانے سے قبل کھائیں۔ کھانے سے قبل 1 چمچہ کھالیں اور اپنے سفید بالوں کو پھر سے کالا ، مضبوط اور گھنا بناسکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں