مجھے ناجائز تعلقات استوار کرنے کے بدلے فلم کی آفر ملی، بھارتیوں کی پسندیدہ ترین اداکارہ کے انکشاف نے بالی ووڈ کو ہلا کر رکھ دیا

ہالی ووڈ میں پروڈیوسرہاروے وینسٹین پر متعدد اداکاراؤں نے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا جس نے شوبز کی دنیا میں کھلبلی مچا دی۔ اب یہ سلسلہ بالی ووڈ تک آ پہنچا ہے جہاں معروف اداکارہ دویا اونے نے بھی ایک ڈائریکٹر پر ایسا ہی الزام عائد کر دیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق دویا اونے نے انکشاف کیا ہے

کہ 2015ءمیں اسے ایک فلم میں کردار کی آفر ہوئی اور ڈیل کے لیے ڈائریکٹر نے کیرالہ میں بلایا۔ وہ پرواز پکڑ کر کیرالہ پہنچ گئی جہاں ڈائریکٹر نے اسے رات 9بجے اپنے ہوٹل کے کمرے میں ملاقات کے لیے بلالیا۔دویا کا کہنا تھا کہ ”جب میں ڈائریکٹر کے کمرے میں گئی تو اس نے فلم میں کردار کے بدلے جنسی تعلق استوار کرنے کی شرط رکھ دی۔ میں ہمیشہ سے سنتی آئی تھی کہ ڈائریکٹر اداکاراؤں کو ہوٹلوں کے کمروں میں رات کے وقت بلاتے ہیں

لیکن میں کسی شخص کے ریفرنس سے اسے ملنے آئی تھی۔ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس ریفرنس کے باوجود مجھ سے ایسا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔“ دویا نے بتایا کہ ”میں نے اس ڈائریکٹر کی پیشکش ٹھکرا دی اور ہوٹل سے چلی گئی۔“ رپورٹ کے مطابق دویا نے اس ڈائریکٹر کا نام بتانے سے انکار کر دیا۔ تاہم بالی ووڈ کی تین دیگر اداکاراؤں نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دویا کا تجربہ کوئی نیا نہیں ہے۔ یہ سلوک بالی ووڈ میں اکثر اداکاراؤں کے ساتھ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں