پاکستان فلمسٹار ماہرہ خان کی نئی فلم’’ورنہ‘‘ کی نمائش پر پاکستان بھر میں پابندی عائد کر دی گئی

پاکستان فلمسٹار ماہرہ خان کی نئی فلم’’ورنہ‘‘ کی نمائش پر پاکستان بھر میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔تفصیلات کےمطابق پابندی سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز اسلام آباد (سی بی ایف سی)کی جانب سے عائد کر گئی ،بورڈ کی جانب سے جاری بیان میںبتایا گیا کہ فلم’’ورنہ‘‘ فل بینوں کےلیے غیر منا سب ہے ۔

لہذا اب فل بورڈ اس فلم کا مکمل اسکرین ٹیسٹ کریں گے ۔خیال رہے کہ ماہرہ خان کی فلم’’ورنہ‘‘کا آج لاہور میں پریمئیر شو تھا،جس ک بعد آج ہی اسلام آباد اور کل کراچی میں پریمئیر شو منعقد کیے جانا تھے،فلم کی ٹیم کی پی آر ثمرہ مسلم نے اس پر پابندی کو شہرت کا ایک ذریعہ قرار دینے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ آدھے سے زیادہ لوگوں میں پریمئیر شو کے دعوت نامے تقسیم کئے جا چکے تھے۔

کوئی بھی سنیما کسی سر ٹیفیکیٹ کے بغیر کیسے نمائش کر سکتا ہے؟تا ہم اس پر پابندی سے متعلق تاحال شعیب منصور اور ماہرہ خان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ ماہرہ خان کی فلم’’ورنہ‘‘71 نومبر کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میںنمائش کیلئے پیش کی جانی تھی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں