پاکستانیوں کا انتظار ختم!! آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہونگے ،حلقوں میں اضافے کا قائم رکھنے کا حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی ، تمام صوبوں نے مل کر وفاق کی مدد کرتے ہوئے آئینی بحران سے نکال لیا ہے،ادارہ شماریات نے کہا کہ وہ

اپریل کے آخر تک نتائج شائع کر سکتے ہیں، عبوری نتائج کی بنیاد پر آئینی ترمیم کرتے ہوئے حلقہ بندیوں پر کام شروع ہو گا،مردم شماری کی شفافیت کو جانچنے اور خدشات دور کرنے کے لئے عالمی طریقہ کار اپنا یا جارہاہے ، آڈٹ ادارہ شماریات آزاد ادارے سے کرائے گا، آڈٹ کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ مردم شماری کے نتائج کتنے قابل بھروسہ ہیں،ایک فیصد بلاکس کا انتخاب مشین کے ذریعے ہو گا، آئینی بحران سے بچنے اور وقت پر انتخابات کرانے پر مخمصے ختم ہو جائیں گے،

مردم و خانہ شماری کے نتائج درست ثابت ہوئے،کراچی سے متعلق ابہام دور کئے گئے، اجلاس میں کسی صوبے نے قبل از وقت انتخابات کی بات نہیں کی۔وہ پیر کو پریس کانفرنس میں مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کر رہے تھے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کے واقعہ میں جوانوں کی بہتری پر سربلند ہے، ایران اور عراق میں آنے والے زلزلے پر امدادی سامان بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے،

آرٹیکل (5)51کے تحت نئی حلقہ بندیاں کی جاتی ہیں، ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ وہ اپریل کے آخر تک نتائج شائع کر سکتے ہیں، عبوری نتائج کی بنیاد پر آئینی ترمیم کرتے ہوئے حلقہ بندیوں پر کام شروع ہو گا، آڈٹ ادارہ شماریات آزاد ادارے سے کرائے گا، آڈٹ کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ مردم شماری کے نتائج کتنے قابل بھروسہ ہیں۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ایک فیصد بلاکس کا انتخاب مشین کے ذریعے ہو گا، آئینی بحران سے بچنے اور وقت پر انتخابات کرانے پر مخمصے ختم ہو جائیں گے،

وزیراعظم آرمی چیف کو ساتھ لے کر آزاد کشمیر کے سرحدی علاقو ں کے قریب لائن آف کنٹرول پر گئے، ایک ارب روپے لائن آف کنٹرول پر موجود فوج کیلئے مختص کر دیئے ہیں، بھارتی اشتعال انگیزی سے ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے دو ارب روپے مختص کئے ہیں، شہید ہونے والے کے اہلخانہ کو 10لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسکولز کی بہتری اور ٹرانسپورٹ کیلئے بھی 2کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے،

مردم و خانہ شماری کے نتائج درست ثابت ہوئے،کراچی سے متعلق ابہام دور کئے گئے، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کسی صوبے نے قبل از وقت انتخابات کی بات نہیں کی۔ایک فیصد بلاکس کا دوبارہ ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا ، حلقہ بندیوں کا کام آئینی ترمیم کے فوری بعد شروع ہو جائے گا ،حلقوں میں اضافے کا قائم رکھنے کا حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی ،انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے ، تمام صوبوں نے مل کر وفاق کی مدد کرتے ہوئے آئینی بحران سے نکال لیا ہے ، مشترکہ مفادات کونسل میں صوبائی بنیاد پر حلقہ بندیوں کا کام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں