برفباری شروع ، شہری خوشی سے جھوم اٹھے

دعائیں قبول، بادل برس پڑے، سموگ کے اثرات کم، لاہور، فیصل آباد اور ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی رم جھم کی پیش گوئی۔

قدرت مہربان ہو گئی۔ سموگ سے جان چھوٹ گئی۔ بلوچستان اور پنجاب میں موسم سرما کی پہلی بارش نے ٹھنڈک بڑھا دی۔ لاہور میں رم جھم سے موسم سہانا ہو گیا۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کا پیغام دیدیا۔ شہری خوشی سے جھوم اٹھے۔ فیصل آباد اور ملتان میں بھی بارش کے بعد موسم نے انگڑائی لے لی۔ ہر کسی کے چہرے پر خوشی ہی خوشی نظر آئی۔ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا جس سے دھند چھٹ گئی اور سموگ میں بھی کمی آ گئی۔کوئٹہ، مستونگ، قلات، گوادر، نوکنڈی، تفتان، چمن، میزئی اڈہ، لورالائی، کوہلو، ہرنائی، دکی، ڈیرہ مراد جمالی، گنداواہ، جھل مگسی، موسیٰ خیل، سبی، لہڑی، سنجاوی اور قلعہ عبداللہ میں بارش جبکہ زیارت اور خانوزئی میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔آج میاں چنوں اور اس کے نواحی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی۔ چیچہ وطنی اور گرد و نواح میں تیز بارش سے موسم سرد ہو گیا۔ کروڑ لعل عیسن، چوک اعظم اس کے گرد و نواح میں بھی بارش ہوئی۔ وہاڑی اور گرد و نواح میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوا سے موسم خوشگوا ہو گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ گوجرہ اور گرد و نواح میں بھی بارش ہوئی جس سے سردی بڑھ گئی۔ جھنگ اور اس کے گرد و نواح میں ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی۔ بہاولنگر، ہارون آباد، رینالہ خورد، کبیر والا، بھکر اور گرد و نواح میں بھی موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہو گیا۔موسم کا احوال بتانے والوں نے آج بالائی پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔ پہاڑوں پر بھی برفباری کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں