اگر چابی گاڑی کے اندر ہی لاک ہوجائے تو پریشان نہ ہوں، یہ طریقہ آزمائیں

کبھی کبھاربے دھیانی میں ہم گاڑی کی چابی گاڑی کے اندر ہی بھول جاتے ہیں اور باہر سے لاک ہوجاتا ہے۔ایسی صورت میں کافی مشکل اٹھانی پڑتی ہے اور لاک کھلوانے کے لئے پیسے بھی اچھے خاصے لگ جاتے ہیں۔

اگر آپ بھی ایسی صورتحال میں پھنس جائیں تو پریشان نہ ہوں کوئی غبارہ نما چیز لے کر دروازے میں داخل کرکے اتنی سے جگہ بنالیں کہ گاڑی کے اندر دروازے کے راستے تار چلی جائے۔اب اس تار کو دروازے کے لاک کھلونے کے لئے استعمال کریں ۔اب کچھ ایپس ایسی بھی آچکی ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی گاڑی کا لاک کھول سکتے ہیں لیکن اس کے لئے شرط یہ ہے کہ آپ کی گاڑی کا لاک سسٹم ایپ سے منسلک ہو۔ظاہر ہے کہ اب اس ایپ سے کوئی ایسی گاڑی نہیں کھولی جاسکتی جوکہ خودکار سسٹم سے منسلک ہی نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں