اگر کبھی آپ کی گاڑی کو آگ لگ جائے تو اس پر پانی ڈالنے کی بجائے کیا کام کرنا چاہئے ؟ جانیں وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہئے

حال ہی میں گاڑیوں میں آگ لگنے کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں اور حیرت انگیز طور پر ہنڈا سوک جیسی گاڑیاں بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ایسے کئی واقعات سامنے آنے پر حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی جبکہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ان واقعات کی تحقیقات میں کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ ان سب معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے

گاڑی مالکان کو ایسے کسی بھی سانحے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے کیونکہ تھوڑی سی صحیح معلومات سے لاکھوں روپے ضائع ہونے سے بچائے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ کی گاڑی بہت زیادہ گرم ہو جائے اور ایسا محسوس ہو کہ یہ آگ پکڑنے والی ہے تو ذیل میں دی گئی چند موثر تدابیر پر عمل کر کے کسی بھی بڑے نقصان کو روکا جا سکتا ہے۔ احتیاطی تدابیر 1:۔ گاڑی میں لگی بجلی کی تاروں میں تبدیلی نہ کروائیں اور اگر ایسا ضروری ہو تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ الیکٹریشن اپنے کام میں خوب ماہر ہو۔ اور اپنے کام کے دوران ریلیز اور فیوز وغیرہ کو اچھی طرح محفوظ بنائے۔ ۔ گاڑی میں بجلی کے کام (وائرنگ) کے معاملے پر کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور ہمیشہ اچھے معیار کی تاریں اور آلات استعمال کریں۔ اپنی گاڑی میں کبھی ایسا آلہ مت لگائیں جو زیادہ کرنٹ استعمال کرتا ہو

اور گاڑی کی وائرنگ پر بہت زیادہ بوجھ ڈالے، مثال کے طور پر کسی مہران میں ایچ آئی ڈی لائٹ لگانا اس کی تباہی کیلئے کافی ہو گا۔ ۔ ریڈی ایٹر کا پانی روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گاڑی کو ٹھنڈا رکھنے والا مادہ اچھی حالت میں ہے اور اضافی پانی کاذخیرہ بھی بتائی ہوئی مقدار کے مطابق موجود ہے۔ (اضافی پانی والی جگہ کو ہمیشہ مکمل طور پر بھرنے سے اجتناب کریں) ۔ ریڈی ایٹر کے پنکھے کا درست حالت میں کام کرنا یقینی بنائیں۔ ۔ آگ بجھانے والا آلہ ہمیشہ اپنی کار میں رکھیں۔ ۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بیٹری کے ٹرمینل مکمل طور پر جڑے ہوئے اور آئیسو لیٹڈ ہیں۔ 8:۔ پیٹرول وغیرہ کی لیکیج کو چیک کریں۔ 9:۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کار کا جنریٹر صحیح حالت میں ہے۔ 10:۔ سفر شروع کرنے سے پہلے بریکیں اچھی طرح چیک کریں۔

11:۔ یہ بھی چیک کریں کہ درجہ حرارت بتانے والا میٹر صحیح کام کر رہا ہے۔ 12:۔ گاڑی کو ٹھنڈا رکھنے والا مادہ ہمیشہ اچھے معیار کا استعمال کریں۔ گاڑی میں آگ لگ جائے تو کیا کرنا چاہئے اگرچہ گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات عام ہو گئے ہیں مگر اس کے باوجود بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس صورت حال میں کیا کرنا چاہئے۔گاڑیوں میں لگنے والی آگ دوسری آگ سے مختلف ہوتی ہے اس لئے اس پر قابو پانے کیلئے بھی خاص طریقہ استعمال کرنا چاہئے۔ 1:۔ اگر گاڑی میں آگ لگ جائے تو اس پر پانی مت ڈالیں کیونکہ آگ لگنے کے باعث بجلی کی تا ریں پگھل جاتی ہیں اور ان پر پانی پھینکنے سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔2:۔ آگ کو ہوا سے بجھانے کی کوشش مت کریں۔ 3:۔ آگ بجھانے کیلئے ریت یا اس طرح کی کوئی اور چیز استعمال کریں جو آگ نہ پکڑتی ہو۔

آگ بجھانے کیلئے آکسیجن کی ترسیل بند ہونا ضروری ہے اور ایسا صرف اور صرف آگ نہ پکڑنے والی چیز کے ذریعے آگ کو ڈھانپنے سے ہی کیا جا سکتا ہے۔4:۔ جب ایک گاڑی گرم ہو جائے، تو انجن کبھی بند مت کریں۔ بلور کو مکمل رفتار کیساتھ چلائیں اور اس کا ٹمپریچر گرم رکھیں (اس دوران اے سی مت چلائیں)۔ بلور کو چلائے رکھیں اور بونٹ کو کھول کر ریڈی ایٹر پر پانی ڈالیں۔ جب یہ ٹھنڈا ہو جائے، تو ایک کپڑا لے کر آہستہ سے ریڈی ایٹر کو کھولیں اور اس میں مزید پانی ڈالیں۔ واضح رہے کہ گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات عام طور پر گرمیوں کے موسم میں ہی رونماءہوتے ہیں لیکن حال ہی میں سامنے آنے والے واقعات کا گرمی کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ یہ یا تو مینوفیکچرنگ فالٹ ہے یا پھر ایسا ہی کوئی مسئلہ ہے۔ حکومت اور گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کو اس کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں