پورا ملک بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گھروں میں بیٹھنے کا وقت گزر چکا، تمام مسلمان جو کلمہ گو ہیں وہ اپنے گھروں سے نکلیں اور تمام راستے بند کر دیں، تمام سڑکیں بند کر کے پورے ملک کو جام کر دیا جائے ، خادم حسین رضوی نے سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعےکارکنوں کو حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے تمام پاکستانی مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے

کہ تمام مسلمان جو کلمہ گو ہیں وہ اپنے گھروں سے نکلیں اور تمام راستے بند کر دیںاور جب تک تحریک لبیک کی قیادت کی جانب سے راستے کھولنے کا نہ کہا جائے اس وقت تک ملک کو جام ہی رکھا جائے۔ سوشل میڈیا اکائونٹ پر جاری خادم رضوی کے کارکنوں کے نام حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام سڑکیں بند کر کے پورے ملک کو جام دیا جائے۔ دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن سے متعلق کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کے تمام خیمے جلا دئیے ہیں ، یہ مسلمانوں پر ظلم کر رہے ہیں۔ مسلمان گھروں میں اب نہ بیٹھیں بلکہ باہر نکلیں کیونکہ یہ ختم نبوتؐ کا مسئلہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں