الیکشن ملتوی، نگران حکومت کا اعلان نگران وزیراعظم کون ہو گا؟نام سامنے آگیا

ملتان (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کا کنٹرول فوج کے ہاتھوں میں جانے کے بعد مختلف اہم حلقوں کی طرف سے ملک کے آئندہ کیئر ٹیکر سیٹ اپ کیلئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا نام سامنے آگیا ہے۔ روزنامہ خبریں کے ذرائع کے مطابق وہ اب نگران سیٹ اپ میں وزارت عظمیٰ کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے ترامیم کی مخالفت کے بعد یہ تو عیاں ہوچکا تھا

کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے الیکشن ملتوی ہونے کے حق میں فیصلہ کرلیا ہے اور ملک کے مقتدر حلقوں اور پیپلزپارٹی کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی میں یہ پہلے ہی طے پاچکا تھا کہ بلاول کو پارٹی میں فرنٹ لائن پر لاکر زرداری کو بیک گراؤنڈ میں رکھا جائے گا کیونکہ اس مرحلے پر آصف علی زرداری کسی بھی صورت میں سٹیبلشمنٹ کو ناراض نہیں کرنا چاہتے اس لئے نگران حکومت کیلئے انہی کی پارٹی کے رضاربانی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں اور ان کے نام پر اتفاق رائے ہوچکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں