ہر سال 25نومبر کو یوم شہداء ختم نبوت منایا جائے گا،مولوی خادم حسین رضوی

:تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے سربراہ مولوی خادم حسین رضوی نے اعلان کیا ہے کہ ہر سال 25نومبر کو دھرنے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یوم شہدائے ختم نبوت منایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے سربراہ مولوی خادم حسین رضوی حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پا جانے کے بعد دھرنے کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس دوران انہوں نے حکومت سے طے پانے والے معاہدے پر تفصیلی روشنی ڈالی اور موجودہ صورتحال پر تبصرہ کیا ۔اس موقع پر دھرنے کے دوران شہید ہو جانے والے شہداء کے حوالے سے خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ جلد ہی تحریک لبیک یا رسول اللہ کے قائدین شہداء کے گھر جائیں گے اور انکے لواحقین کے ساتھ تعزیت کری گے اور اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی بات کریں گے ۔انکا مزید کہنا تھا دھرنے کے دوران شہید ہوجانے والوں کی یاد میں ہر سال25نومبر کو یوم شہداء ختم نبوت منایا جائے گا۔تاریخ میں ختم نبوت کے شہداء کا نام آچکا ہے جن کو تا دم صبح قیامت یاد رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں