مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی خوفناک سازش : کنیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مسلمانوں کے حق میں تازہ ترین بیان نے بیک وقت امریکہ اسرائیل اور بھارت پر بجلی گرا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)کینیڈا کی پارلیمنٹ میں ایک بات پھر مسلمانوں کے خلاف اور حق میںبحث چھڑ گئی۔ مغربی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی پارلیمنٹ کے اپوزیشن لیڈر اینڈریو نے اپنی تقریر کے دوران وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیراعظم آج کل مسلمانوں میں گھلتے ملتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔ مسلمانوں کی شاعری اور ان کی تقریبات ہی ان کا کل مشغلہ بن گئی ہیں۔

انھیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ہماری سکیورٹی کی بھی کوئی اہمیت ہے۔ اس پر ٹروڈو نے اپنی پرجوش تقریر میں جواب دیا کہ آپ اپوزیشن والوں کو اب تک سبق سیکھ لینا چاہیے۔آپ نے الیکشن مہم کے دوران بھی لوگوں کے اسلام اور مسلمان مخالف باتیں کرکے مسلمانوں سے ڈرانے کی کوشش کی۔ جو آپ کی ڈری ہوئی سیاست کا ثبوت تھا اور نتیجہ یہ نکلا کہ الیکشن میں آپ ہار گئے۔ کینیڈین وزیراعظم کی شعلہ بیانی اور جوش خطابت کے باعث مسلمانوں کے دفاع کے باوجود پوری پارلیمنٹ ان کی گرویدہ ہو گئی اور کھڑے ہو کر تالیاں بجانا شروع کر دیں۔ واضح رہے کہ کنیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو دنیا کے وہ واحد حکمران ہیں جو اپنے معتدلانہ رویے اور بیانات کے باعث دنیا بھر کے مسلمانوں میں مقبول ہیں ۔

پناہ گزینوں کا معاملہ ہو یا امریکی مسلمانوں پر پابندیوں کی بات ہو جسٹن ٹروڈو ہر جگہ ظالم اور مظلوم کا فرق سمجھتے ہیں اور بے دھڑک اس پر اپنا رد عمل جاری کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دنیا بھر بالخصوص امت مسلمہ میں بے حد مقبول ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں