بھنڈی کو پانی میں بھگو کر رکھیں اور پھر۔۔۔ اس سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر آپ اپنے آپ کو آزمانے سے روک نہ پائیں گے

فائبر، معدنیات اور وٹامن جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور سبزی بھنڈی کا شمار لذیذ اور مقبول ترین غذاؤں میں ہوتا ہے۔ ایک لذیذ غذا کے طور پر تو اس کا استعمال ہوتا ہی ہے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بھنڈی کو پانی میں بھگو کر آپ اسے کئی بیماریوں سے نجات کے لئے ایک قدرتی نسخے کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اس میں پائے جانے والے فائبر، کیلشیم، آئرن ، پروٹین اور زنک سے بھرپور استفادہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر اسے بھگونا پڑے گا۔

اس کا سادہ طریقہ یہ ہے کہ بھنڈی کو خوب اچھی طرح دھو کر صاف پانی میں رات بھر کے لئے بھگو کر رکھیں۔ صبح اس پانی کو پی لیں اور بھنڈی کو کھانے کیلئے استعمال کریں۔ویب سائٹ ’ہیلتھی اینڈ سمارٹ لیونگ‘ کے مطابق یہ پانی صحت کے لئے متعدد فوائد رکھتا ہے۔ مثال کے طور پر یہ دل کی صحت کیلئے بہت اچھا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ حاملہ خواتین کیلئے بھی یہ مفید ہے جبکہ نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے۔ اس پانی کے پینے سے انسان کا مدافعتی نظام بہتر ہوجاتا ہے جبکہ منفی کولیسٹرول کے لیول میں بھی کمی آجاتی ہے۔ یہ بالوں کو ملائم اور چمکدار بنانے کیلئے بھی مفید ہے۔ ذیا بیطس کے مریضوں کو اس کے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے کیونکہ ذیا بیطس کی کچھ ادویات کے ساتھ بھنڈی کا استعمال مفید نہیں ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں