پیپلزپارٹی نے منگل کے اسلام آباد جلسے پر کتنے ارب روپے خرچ کر ڈالے؟

پاکستان پیپلزپارٹی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک پاور شو کیا ۔ جس میں اخراجات کا تخمینہ اربوں روپے لگایاگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اپنی گولڈن جوبلی کے موقع پر اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ جلسے کو ایک بڑا جلسہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دعویٰ کیا جا رہاہے کہ جلسے کے انتظامات پر ڈیڑھ ارب سے دوروپے خرچ کردیے گئے ہیں۔ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ 20سے 25ہزار لوگوں سے زیادہ جلسے میں تعداد نہیں تھی ۔ اسے بڑا جلسہ قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔لیکن یہ دعویٰ تاحال اپنی جگہ قائم ہے کہ جلسے کےلئے ڈیڑھ سے دو ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہی وہ عناصر ہیں جن کی وجہ سے کم از کم پنجاب میں پیپلزپارٹی کو کوئی اہم پوزیشن حاصل کرنے میں کامیابی نہیں مل سکتی کیونکہ اندرون سندھ میں لوگوں کا معیار زندگی انتہائی پست ہے۔ تھر میں غذائی قلت کے باعث ہلاکتیں ہو رہی ہیں لیکن ایک جلسے پر اتنی خطیر رقم خرچ کرنے کےلئے پارٹی کے پاس وسائل موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں