یہ منظر پاکستان میں کس جگہ کا ہے؟ جان کر آپ کا دل خوش ہوجائے گا

سی پیک کے تحت ملک میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جن میں بیشتر اس سال کے آخر یا اگلے سال کے ابتدائی مہینوں میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔سی پیک جہاں ملکی ترقی میں ایک سنگ میل ہے وہیں ملک کے انفراسٹریکچر میں جدت لائی جارہی ہے۔اسی سلسلے میں سی پیک کے فیس بک پیج پر ایک تصویر شئیر کی گئی ہے جسے دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہورہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”فیس بک “ پر پاک چائینہ اکنامک کوریڈور کے نام سے موجود صفحے پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے ، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر سی پیک کے تحت لاہور میں بنائے جانے والی اورنج لائن میڑو ٹرین کے ایک ماڈل سٹیشن کی ہے۔ ماڈل سٹیشن کی تصویردیکھ کر بے اختیار پاکستان کی تعمیر اور ترقی کے اس عظیم شاہکار کو سلام کرنے کو دل کرتا ہے۔ اس سے پہلے بھی اورنج لائن کے حوالے سے تھری ڈی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی، دوسری جانب اورنج لائن ٹرین پر شب و روز تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں