زیکا وائرس برین کینسر کے علاج میں مددگار

ایک خطرناک وائرس جو بچوں کے دماغ کو تباہ کن حد تک نقصان پہنچا سکتا ہے، حیران کن طور پر بالغ افراد میں برین کینسر کا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین اور کیلیفورنیا یونیورسٹی کی اس مشترکہ تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف ایکسپیرمنٹل میڈیسین میں شائع ہوئے،اب تک یہ وائرس زیکاعالمی سطح پر علاج کی بجائے صحت کے لیے بہت بڑے خطرے کی شکل میں دیکھا جاتا ہے۔

Image result for zika virus

مگر اس نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس وائرس
کو مخصوص بچوں اور بالغ افراد کے دماغ میں لگ بھگ ناقابل علاج کینسر زدہ خلیات کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔تحقیق میں چوہوں پر کیے جانے والے تجربات کے دوران زیکا وائرس انجیکٹ کرنے سے بڑھتی ہوئی رسولیاں سکڑ گئیں جبکہ دیگر دماغی خلیات پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوا۔ابھی اس کے انسانوں پر ٹیسٹ تو کافی عرصے تک ہوتے نظر نہیں آرہے مگر ماہرین کا ماننا ہے کہ زیکا وائرس جان لیوا رسولیوں پر قابو پانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔زیکا سے علاج کا طریقہ کار لیبارٹری میں انسانی خلیات کے نمونوں پر کارآمد ثابت ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں