روزانہ یہ کام کریں موت آپ کے قریب بھی نہیں آئیگی،نئی تحقیق

ہفتے میں 150 منٹ تک ورزش یا جسمانی مشقت قبل ازوقت موت کو دور کرتی ہے اور کئی امراض سے بچاتی ہے۔تحقیق کے مطابق ہفتے میں 5 دن صرف 30 منٹ روزانہ پیدل چلنے سے قبل ازوقت موت کو بہت حد تک ٹالا جاسکتا ہے اور ایک بہت بڑے مطالعے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا ہے۔اس مطالعے یا سروے کیلیے دنیا کے 17 ممالک کیایک لاکھ 30ہزار سے زائدافراد کا ایک طویل عرصے تک جائزہ لیا گیا ہے۔ اس مطالعے میں ورزش، چہل قدمی اور اموات کے درمیان تعلق تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔مطالعے کے

Image result for walking

آغاز میں شرکا سے ان کی معاشی سماجی کیفیت، بیماریوں، طرزِ زندگی اور غذا کی معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ سب سے بڑھ کر ان سے ورزش کے متعلق سوالات کیے گئے تھے۔ان شرکا سے تین سال کے اندر تک امراضِقلب و بلڈ پریشر اور سات برس کے اندر اموات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ تحقیق کینیڈا کی مک ماسٹر یونیورسٹی کے اسکاٹ لیئر اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔انہوں نے اس طویل تحقیق کے بعد کہا ہے کہ اگر آپ ہفتے میں صرف 150 منٹ تک کوئی جسمانی مشقت، جاگنگ یا چہل قدمی کرتے ہیں تو اس سے کئی امراض دور ہوتے ہیں اور عمر بڑھتی ہے۔اس عمل کے ذریعے قبل ازوقت موت کاخطرہ 28 فیصد تک کم ہوجاتا ہے کیونکہ آپ جتنے زیادہ سرگرم رہیں گے آپ کی صحت اتنی ہی بہتر رہے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں